Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابوپر ریمارکس،جگن کے خلاف معاملہ درج کرنے الیکشن کمیشن کی ہدایت

چندرابابوپر ریمارکس،جگن کے خلاف معاملہ درج کرنے الیکشن کمیشن کی ہدایت

حیدرآباد 23اگست (یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف ریاست کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ریمارکس کا مرکزی الیکشن کمیشن نے سخت نوٹ لیا اور جگن پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔نندیال اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ چندرابابونائیڈو کو سرعام گولی ماردیں ۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے شکایت کے بعد کمیشن نے کہا کہ یہ ریمارکس قابل اعتراض ہیں۔کمیشن نے یہ بھی کہا کہ یہ ریمارکس انتخابی اُصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتے ہیں۔مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی چیف الکٹورل افسر بھنور لال کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس خصوص میں جگن کے خلاف معاملہ درج کرے ۔

TOPPOPULARRECENT