Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو نے سنگ بنیاد تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا

چندرابابو نائیڈو نے سنگ بنیاد تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا

وجئے واڑہ ۔ 19اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے سنگ بنیاد کی تقریب جو کہ 22اکٹوبر کو منعقد شدنی ہے اور اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں لہذا اس تقریب کی تیاریوں کا آج ایک مرتبہ پھر جائزہ لیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج سینئر عہدیداروں سے مذکورہ تقریب کے ضمن میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ہے ۔ جیسا کہ امید کی جارہی ہے کہ اس تقریب میں لاکھوںافراد شرکت کریں گے ۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جے وی راموڈو اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے اس اجلاس میں سیکیورٹی اور ٹریفک کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات فراہم کیں۔

TOPPOPULARRECENT