Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

صدرجمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
حیدرآباد 3 اگسٹ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو توقع ہے کہ 4 اگسٹ کو دہلی روانہ ہوں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر نائیڈو نہ صرف صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی بلکہ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء ارون جیٹلی، ایم وینکیا نائیڈو و دیگر وزراء کے علاوہ چیف جسٹس آف انڈیا سے ملاقات کریں گے اور ریاست آندھراپردیش میں منظم کئے جانے والے ’’کرشنا پشکرالو‘‘ کیلئے مدعو کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے راجیہ سبھا میں آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم نہ کرنے سے متعلق دیئے گئے بیان کے صرف چند دن میں چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کے دورہ دہلی کو سیاسی حلقوں میں کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ مسٹر نائیڈو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر تفصیلی بات چیت کریں گے اور خصوصی موقف حاصل نہ ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل سے بھی واقف کروائیں گے اور وزیراعظم کو خصوصی موقف فراہم نہ کرنے کی صورت میں آندھراپردیش اور تلگودیشم پارٹی کے موقف سے بھی وزیراعظم کو واضح کردینے کے امکانات ہیں تاکہ ریاست آندھراپردیش کے عوام کو مرکزی حکومت کے طرز عمل اور اختیار کردہ رویہ سے واقف کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT