Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کی دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات

چندرابابو نائیڈو کی دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی 9 فروری (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ نائیڈو جو گزشتہ روز سے دہلی میں ہیں، متعدد مرکزی وزراء سے ملاقات کے دوران اپنی ریاست کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے بات چیت کے دوران انھوں نے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دلانے کے بشمول دیگر مسائل جیسے صنعتوں کے قیام میں رعایت پر بھی گفت و شنید کی۔ چندرابابو نائیڈو نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملاقات کے دوران مختلف سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT