Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کی سی ای او مائیکرو سافٹ سے ملاقات

چندرابابو نائیڈو کی سی ای او مائیکرو سافٹ سے ملاقات

حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے دورہ داؤس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ستیہ نادینڈلا سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے رئیل ٹائم گورننس کے لئے اختیار کردہ تکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر نائیڈو نے بتایا کہ اِس وقت ڈیجیٹل لین دین 30 فیصد ہے جسے مارچ تک 70 فیصد کیا جائے گا۔ انھوں نے ای ۔ گورننس سائبر سکیوریٹی جیسے اُمور پر مل کر کام کرنے کی ستیہ نادینڈلا سے خواہش کی۔ سی ای او نے چیف منسٹر سے آندھراپردیش کیلئے ہائبرڈ کلاؤڈ ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT