Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو نائیڈو کے بلٹ پروف آفس کا آج افتتاح

چندرابابو نائیڈو کے بلٹ پروف آفس کا آج افتتاح

امراوتی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو 12 اکٹوبر کو 8 بجے صبح اپنے دفتر کا افتتاح کریں گے جس کے ساتھ ہی آندھراپردیش میں حکمرانی کا امراوتی سے باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ چیف منسٹر کا دفتر بلٹ پروف ہے جہاں کابینی اجلاس کے لئے درکار ہال اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ چیف منسٹر کے لئے آرام کا کمرہ، اہم شخصیتوں کے ساتھ طعام کے لئے ڈائننگ ہال، اٹالین ماربل فلورنگ وغیرہ سے دفتر کو آراستہ کیا گیا ہے۔ نئے دارالحکومت امراوتی میں تعمیر کی جارہی جملہ 6 عمارتوں میں چیف منسٹر کا یہ دفتر چوتھی عمارت ہے۔ دیگر عمارتوں میں وزراء نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے چنانچہ اُن کے دفتر کی عمارت کو بھی سکیورٹی نقطہ نظر سے تیار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT