Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرابابو کو مودی کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ : یو ارون کمار

چندرابابو کو مودی کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ : یو ارون کمار

حیدرآباد 3 اگست ( یواین آئی ) کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ یو ارون کمار نے اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو یہ چیلنج کریں کہ اے پی کو خصوصی درجہ نہ دیئے جانے پر اترپردیش ‘ پنجاب کے انتخابات میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے اور جہاں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں ان ریاستو ں میں جاکر اے پی سے ناانصافی کا مسئلہ اٹھائیں گے ۔انہو ں نے راجمندری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایس ٹی کا بھی مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس  بل سے ریاست کو نقصان ہوگا ۔مرکز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو نقصان ہوگا اس کی پابجائی کی جائے گی لیکن اس پابجائی کی کیاضمانت ہے ۔ آندھراپردیش تنظیم نو بل میں کئی یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں ۔ وزیر اعظم نے اے پی سے کئی وعدے کئے تھے مگر ان پر عمل نہیں کیا گیا اور اے پی سے شدید ناانصافی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ چندرابابونائیڈو نے اقتدار کے لیے اپنے سسر و اے پی کے اس وقت کے وزیراعلی این ٹی راما راو کو دھوکہ دیا اور اپنی سا س کو سیاسی طورپر بے دخل کردیا ۔چندرابابو نائیڈو نے این ٹی راما راو کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے ان سے اقتدار چھین لیا۔

 

تلنگانہ مائناریٹی ریسڈنشیل گرلز اسکول کا اے سی بی ٹیم کا اچانک معائنہ
حیدرآباد 3 اگست ( یو این آئی ) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے جگتیال میں تلنگانہ مائناریٹی ریسڈنشیل گرلز اسکول کا اے سی بی کی ٹیم نے اچانک معائنہ کیا ۔ ٹیم کے ارکان نے طالبات سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بنیادی سہولتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ۔ انہو ں نے اس اسکول میں دستاویزات کی بھی جانچ کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے ارکان نے کہا کہ یہاں پر طالبات کو دی جانے والی سہولتوں غذا اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
تلنگانہ کے پروجیکٹس کی سطح آب میں مزید اضافہ
حیدرآباد 3 اگست ( یو این آئی ) حالیہ چند دنوں کی بارش کے سبب تلنگانہ کے پروجیکٹس کی سطح آب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ عادل آباد کے کڈم پروجیکٹ میں پانی کا زیادہ بہاؤ دیکھا گیا ۔اس کی مکمل سطح 700فیٹ ہے ۔ تاہم موجودہ سطح697 فیٹ درج کی گئی ہے ۔ اس میں720 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد 11ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔عادل آباد کے ہی گڈن واگو پروجیکٹ کی سطح مکمل ہوگئی ہے ۔ اس میں18 ہزار کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد800کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ایلم پلی پروجیکٹ کی سطح آب بھی مکمل ہوگئی ہے جس سے قریبی دیہاتوں کے عوام فکر مند ہوگئے ہیں۔ اس کی موجودہ سطح 147ا میٹر درج کی گئی ہے ۔ جبکہ اس کی مکمل سطح 148 میٹر ہے ۔ کومبرم بھیم پروجیکٹ کی موجودہ سطح 240 درج کی گئی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح 243 میٹر ہے ۔ اس میں480کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا ۔ جس کے بعد اس کا ایک دروازہ کھول کر پانی چھوڑا گیا۔نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں 29 ہزار کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد 400 کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ اس پروجیکٹ کی موجودہ سطح 1077.35 فٹ درج کی گئی ہے جبکہ مکمل سطح1091 فٹ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT