Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو اور کابینی وزراء کشتی حادثہ میں بال بال بچ گئے

چندرا بابو نائیڈو اور کابینی وزراء کشتی حادثہ میں بال بال بچ گئے

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے کابینی وزراء آج ایک کشتی حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چندرا بابو نئایڈو راجمندری میں کشتی میں سوار ہوکر پشکرم یاتریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں اور گھاٹوں پر ڈبکی لگانے کے انتظامات کا معائنہ کر رہے تھے کہ ان کے ہمراہ آنے والے صحافیوں کی کشتی چندرا بابو نائیڈو کی کشتی سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میںچیف منسٹر بال بال بچ گئے ۔ ان کے ہمراہ وزراء وائی رام کرشنوڈو نارائن اور نیماکائلا چنا راجپا بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT