Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو سنگاپور روانہ

چندرا بابو نائیڈو سنگاپور روانہ

حیدرآباد 20 ستمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو آج دورہ سنگا پور پر روانہ ہوگئے ۔ وہ وہاں نئے ریاستی دارالحکومت شہر امراوتی کیلئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ نائیڈو نے میڈیا سے کہا کہ وہ نئے دارالحکومت کے تعلق سے تبادلہ خیال کرنے سنگاپور کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کی سرکاری ایجنسیوں نے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے اور اب ہم ان سے تعمیر و ترقی کا کام شروع کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد اندازہ ہو گا کہ سنگاپور کی حکومت نئے دارالحکومت کی تعمیر میں کس طرح کی مدد کرسکتی ہے اور وہ کس طرح سے کام کرینگے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد 22 اکٹوبر کو رکھا جائیگا ۔ اس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT