Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو سے آج چندر شیکھر راؤ کی ملاقات

چندرا بابو نائیڈو سے آج چندر شیکھر راؤ کی ملاقات

کے سی آر کے فارم ہاوز پر ’چنڈی یاگم ‘کیلئے شخصی طور پر مدعو کرنے دورہ
حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ  نے اپنے فارم ہاوز میں جاریہ ماہ 23 ڈسمبر سے منظم کئے جانے والے ’’ چنڈی یاگم ‘‘ کیلئے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ گزشتہ ہفتہ کے دوران ہی وجئے واڑہ پہنچ کر  مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو ’ چنڈی یاگم ‘ کیلئے مدعو کرنے وجئے واڑہ روانہ ہونے کا پروگرام مرتب کیا تھا لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بناء اپنے دورہ وجئے واڑہ کو ملتوی کردیا تھا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی اہلیہ و دیگر افراد خاندان کے ہمراہ کل 14ڈسمبر کو وجئے واڑہ روانہ ہوں گے اور وجئے واڑہ پہونچنے پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سیدھے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے کیمپ آفس پہنچ کر چنڈی یاگم میں ضرور شرکت کرنے کی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو دعوت دیں گے۔ جبکہ اب تک اس چنڈی یاگم میں شرکت کیلئے صدر جمہوریہ  ہند مسٹر پرنب مکرجی، وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور متعدد نامور شخصیتوں سے اپنے دورہ دہلی کے موقع پر ملاقات کرکے خصوصی طور پر مدعو کیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بعد ازاں مسٹر چندر شیکھر راؤ نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کی صورت میں وجئے واڑہ میں واقع نامور کنکا درگما مندر میں اپنی خصوصی پوجا کرنے کا اظہار کرکے اپنی منت کی تھی۔ لہذا اپنے دورہ وجئے واڑہ کے موقع پر اپنی منت کو بھی پورا کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اس طرح مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو چنڈی یاگم میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کے بعد مسٹر چندر شیکھر راؤ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کنگا درگما مندر پہنچ کر خصوصی پوجا کرکے اپنی منت پوری کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT