Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو سے سیوا پرساد راؤ کی ملاقات

چندرا بابو نائیڈو سے سیوا پرساد راؤ کی ملاقات

حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اسپیکر مسٹر کے سیوا پرساد راؤ نے آج وپلگا پوڈی سیکریٹریٹ پہونچ کر چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور بتایا گیا کہ ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے آئندہ سال ماہ فروری کے پہلے ہفتہ کے دوران امراوتی میں منعقدہ کی جانے والی ویمن پارلیمنٹرین (خاتون ارکان پارلیمان) کانفرنس سے متعلق چیف منسٹر سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مزید یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں ہی قائدین نے آپس میں ماہ فروری میں منعقدہ ہونے والی سہ روزہ خاتون ارکان پارلیمان (ویمن پارلیمنٹرین) کی کانفرنس کیلئے ایکشن پلان مرتب کرنے پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ علاوہ ازیں مدعوئین کی فہرست پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امراوتی راجدھانی میں منعقدہ ہونے والی مجوزہ سہ روزہ خاتون ارکان پارلیمان و اسمبلی کی کانفرنس میں 400 سے زائد ویمنس پارلیمنٹیرینس ارکان اسمبلی کی شرکت متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT