Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو فائیو اسٹار کلچر ترک کریں ‘ آندھرا پردیش مالی بحران کا شکار

چندرا بابو نائیڈو فائیو اسٹار کلچر ترک کریں ‘ آندھرا پردیش مالی بحران کا شکار

حکومت تمام محاذوں پر ناکام ۔ انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل ۔ ترجمان وائی ایس آر کانگریس کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس ترجمان امباٹی رام بابو نے عالیشان زندگی گذارتے ہوئے ریاست کے مالی خسارے کو مزید بڑھانے کا چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رام بابو نے کہا کہ آندھرا پردیش مالی بحران سے دوچار ہے ۔ ایسے میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو فصول خرچی کم کرتے ہوئے فائیو اسٹار کلچر سے باہر آنے کی ضرورت ہے ۔ مالی بحران کے باعث کئی اسکیمات ٹھپ ہو کر رہ گئی ترقیاتی و تعمیری کاموں کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کاپو بھون کے علاوہ دوسرے اسکیمات کو چیف منسٹر سے موسوم کرنے اور جی اوز کی اجرائی کے بعد چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے لا علمی کا اظہار کرنے کی مذمت کی اور ڈرامہ کرنے کا نائیڈو پر الزام عائد کیا ۔ تلگو دیشم حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو تمام محاذوں پر ناکام ہوگئے ہیں ۔ تلگو دیشم کے انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف حاصل کرنے میں تلگو دیشم ناکام ہوگئی ۔ ریاست کی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ روزگار ملنے تک بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ بیروزگاری بھتہ ادا کرنے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے گھر گھر ملازمت فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے میں چندرا بابو نائیڈو پوری طرح ناکام ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT