Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو نے دارالحکومت کیلئے مٹی اور پانی حاصل کیا

چندرا بابو نائیڈو نے دارالحکومت کیلئے مٹی اور پانی حاصل کیا

حیدرآباد 13 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج چتور ضلع میں اپنے آبائی گاوں سے مٹی اور پانی حاصل کیا جو ریاست کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے استعمال کیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت ہر گاؤں سے مٹی اور پانی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس مقصد کیئے نرواری پلے گاؤں کا دورہ کیا اور مٹی اور پانی حاصل کیا ۔ ریاستی حکومت نے 22 اکٹوبر کو نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے مدعو کیا جارہا ہے ۔ اس مٹی اور پانی کی مقامی مندروں میں پوجا بھی کی جا رہی ہے جسے سنگ بنیاد میں استعمال کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT