Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو‘ وزیراعظم سے ملاقات کے خواہاں

چندرا بابو نائیڈو‘ وزیراعظم سے ملاقات کے خواہاں

ریاست کے خصوصی موقف پر تبادلہ خیال کا منصوبہ ‘ اپوزیشن کے دباؤ میں شدت

حیدرآباد۔10اگست ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ایک ایسے وقت وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کیلئے وقت طلب کیا ہے ‘ جب اس ریاست کو خصوصی موقف دلانے کے مسئلہ پر اپوزیشن کی جانب سے ان پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقیدوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو آج وشاکھا پٹنم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے میں وقت طلب کیا ہوں ‘ مرکزی وزراء سے ملاقات کیلئے میں مکتوب تحریر کرچکا ہوں ۔ ان مسائل کی یکسوئی کیلئے میں بہت جلد ان سے درخواست کرنا چاہتا ہوں ‘‘ ۔ چندرا بابو نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس نے اپنے صدر اور آندھراپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی کی قیادت میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا منظم کرتے ہوئے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس ریاست کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ کی تائید میں خود سوزی کرنے والا کانگریس کا ایک کارکن ہفتہ کو تروپتی میں فوت ہوگیا تھا جس پر چندرا بابو نائیڈو نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس آر کانگریس اور دیگر جماعتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کے خصوصی موقف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT