Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو و تلگو دیشم کے الزامات بے بنیاد ‘ شلپا موہن ریڈی

چندرا بابو نائیڈو و تلگو دیشم کے الزامات بے بنیاد ‘ شلپا موہن ریڈی

حیدرآباد ۔21اگست ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے حلقہ نندیال کے وائی ایس آر کانگریس امیدوار شلپا موہن ریڈی نے تلگودیشم حکومت بالخصوص چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان پر اور ان کے خاندان پر بے بنیاد الزامات کئے جا رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم قائدین کے دھمکانے سے وہ خوفزدہ نہیں ہونگے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی بھی نوعیت کی بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جائیں تو حکومت خود ان کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے ۔ شلپا موہن ریڈی کے فرزند روی چندرا کشور ریڈی نے کہا کہ انکے والد کی خدمات کی سابق میں خود چندرا بابو نائیڈو نے ستائش کی تھی اور اب ان پر الزامات عائد کر رہے ہیں یہ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شلپا مہیلا سہکار پر کسی بھی نوعیت کی تحقیقات کروانے کیلئے وہ تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT