Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو پر کالے دھن سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کا الزام

چندرا بابو نائیڈو پر کالے دھن سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کا الزام

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( این ایس ایس ) اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی پامارو یو کلپنا کے انحراف پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس لیڈر بھومنا کروناکر ریڈی نے آج تلگودیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی کو ’ سیاہ ارکان اسمبلی ‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ ارکان اسمبلی تلگودیشم سربراہ و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کے کالے دھن کے عوض خود کو فروخت کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھومنا کروناکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چندرا بابو نائیڈو خود اعتمادی سے محروم ہوگئے ہیں اور وہ دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو کالے دھن کی مدد سے خرید رہے ہیں جس طرح مویشیوں کو بازار میں خریدا جاتا ہے ۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم حکومت اسکامس سے داغدار ہے اور اسے ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کی فکر نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT