Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا آئندہ ماہ دورۂ امریکہ

چندرا بابو نائیڈو کا آئندہ ماہ دورۂ امریکہ

حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کے آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ کے مجوزہ دورہ کو قطعیت دی گئی ہے اور ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر سرمایہ کاری کو یقینی بنانا اس دورہ کا اہم مقصد ہے۔ چیف منسٹر آئندہ ماہ 12 نومبر تا 22 نومبر تک امریکہ کے دورہ پر رہیں گے اور گیارہ روزہ دورہ پروگرام میں چندرا بابو امریکہ کے اہم ریاستوں لاس اینجیلس ، شکاگو ، نیویارک ، نیوجرسی میں منعقد ہونے والے سرکاری کانفرنسوں میں شرکت کرینگے اور ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقعوں وسہولیات سے واقف کروائیں گے ۔دورہ میں ریاستی وزراء وائی راما کرشنوڈو وزیر فینانس، نارائنا وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات، کرشنا کشور صدرنشین ای ڈی بی کے علاوہ ریاستی سطح کے بعض اعلیٰ عہدیدار بھی شریک رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT