Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا آج دورہ دہلی

چندرا بابو نائیڈو کا آج دورہ دہلی

حیدرآباد ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابونائیڈو توقع ہے کہ کل 10 اپریل کو دوپہر دہلی روانہ ہونگے ۔ نائیڈو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے اور حلیف جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ مرکز میں این ڈی اے اقتدار کے بعد این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ یہ اجلاس زائد از چار گھنٹے چلے گا ۔ این ڈی اے حکومت کے اقدامات و پروگراموں اور فیصلوں پر غور و خوص ہوگا ۔ تلگودیشم ذرائع نے کہا کہ اس اجلاس  میں صدر جمہوریہ ہند اور نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب پر تفصیلی غور ہوگا ۔ علاوہ ازیں این ڈی اے اور اسکی حلیف جماعتوں کے تال میل میں مزید بہتری پیدا کرنے پر بھی تفصیلی غور و خوص ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT