Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا آج دورہ کرنول

چندرا بابو نائیڈو کا آج دورہ کرنول

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اپنے بیرونی ممالک کے دورہ سے واپسی کے ساتھ ہی کل یعنی /18 جولائی کو ضلع کرنول کا دورہ کریں گے ۔ ضلع کلکٹرکرنول کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اپنے دورہ کرنول کے موقعہ پر مختلف امور بالخصوص ضلع کرنول میں منظم کئے جانے والے پشکرالو کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتاہے کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کل /18 جولائی کو ٹھیک ساڑھے دس بجے صبح کرنول پہونچیں گے اور کرنول پہونچنے کے بعد ضلع کلکٹریٹ آفس پہونچکر ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کریں گے  اور پھر بعد ازاں مسٹر چندرا بابو نائیڈو بذریعہ ہیلی کاپٹر ’’سنی پنیٹہ‘‘ کے مقام پر پہونچیں گے ۔ پھر وہاں سے بذریعہ کار سری سیلم پہونچیں گے ۔ اور سری سیلم مندر میں خصوصی پوجا پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں پشکرالو کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ ضلع کرنول بالخصوص سری سیلم میں چیف منسٹر کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بالخصوص ضلع کرنول میں نلاما جنگلاتی علاقہ کے پیش نظر انتہائی سخت صیانتی انتظامات کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پولیس چیکنگ پر اولین اہمیت دی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT