Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کا سیکولرازم پر ایقان کا تاثر

چندرا بابو نائیڈو کا سیکولرازم پر ایقان کا تاثر

امراوتی کی تعمیر کے لیے مقدس مقامات سے مٹی اور پانی کا حصول
حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت ’’ امراوتی‘‘ کی تعمیر کے سلسلہ میں ملک کے مختلف مقدس مقامات سے مٹی اور پانی حاصل کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تمام مذاہب کے مذہبی مقامات سے مٹی اور پانی حاصل کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو حکومت نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کی حکومت سیکولرازم پر ایقان رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ سے مٹی اور جمنا ندی کا پانی لاکر چندرا بابو نائیڈو کے حوالے کیا جسے سنگ بنیاد میں شامل کیا گیا۔ مسلمانوں کے مذہبی مقامات میں مکہ مسجد، درگاہ اجمیر شریف اور کڑپہ کی درگاہ حضرت مخدوم شاہ ؒ سے مٹی اور پانی حاصل کیا گیا۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے خود ان مقامات سے مٹی حاصل کرنیکا انکشاف کیا تاہم بتایا جاتا ہیکہ پارٹی کے اقلیتی قائدین کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ اہم مسلم مذہبی مقامات سے مٹی اور پانی دارالحکومت کے سنگ بنیاد میں شامل کریں۔

TOPPOPULARRECENT