Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کرنسی کی منسوخی کے افشا کے راز دار تھے، تلگو دیشم قائدین پر کالے دھن سے اراضیات خریدنے کا الزام ۔ بی ستیہ نارائنا

چندرا بابو نائیڈو کرنسی کی منسوخی کے افشا کے راز دار تھے، تلگو دیشم قائدین پر کالے دھن سے اراضیات خریدنے کا الزام ۔ بی ستیہ نارائنا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد بی ستیہ نارائنا نے آج الزام عائد کیا کہ تلگو دیشم کے کئی قائدین بشمول اے پی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مبینہ طور پر ملک میں کرنسی نوٹوں کے چلن بند ہونے کی پیشگی اطلاع پاکر ان کے کالے دھن کو اراضی اثاثہ جات میں تبدیل کرلیا ہے ۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ستیہ نارائنا نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے باعث کسان ، چھوٹے ٹریڈرس اور یومیہ اجرت پانے والے کافی مشکلات اور دشواریوں سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ بی ستیہ نارائنا کے مطابق چندرا بابو نائیڈو بی جے پی کے حلیف ہونے کی وجہ 500 اور 1000 روپئے کے چلن کو بند کرنے کے اقدام کے افشاء کے راز دار تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کی پیشگی اطلاع سے چندرا بابو نائیڈو اور ان کے قریبی ساتھیوں نے اراضیات کی خریدی کے لیے کالے دھن کی بڑی رقومات کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ چندرا بابو نائیڈو نوٹ برائے ووٹ کیس میں ان کی پیروی کرنے والے وکیل کو فی یوم 10 لاکھ روپئے ادا کررہے ہیں ۔ جب کہ ان کا دعویٰ ان کی دولت صرف 50 لاکھ روپئے ہونے کا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس کالا دھن ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT