Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کو امریکہ میں ’تبدیلی کا نقیب چیف منسٹر ‘ایوارڈ

چندرا بابو نائیڈو کو امریکہ میں ’تبدیلی کا نقیب چیف منسٹر ‘ایوارڈ

مختلف اداروں اور کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے چیف منسٹر آندھرا پردیش کی ملاقاتیں
حیدرآباد۔/9مئی، ( سیاست نیوز) امریکہ میں واقع یونائٹیڈ اسٹیٹس انڈیا بزنس کونسل نے دوسری سالانہ کانفرنس کے موقع پر چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو ’ ٹرانسفارمیٹیو چیف منسٹر ‘ (TRANSFARMATIVE-CM) ایوارڈ عطا کیا۔ بعد ازاں مسٹر نائیڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آندھرا پردیش کو ’ کلاوڈ ھب ‘ (CLOUD HUB) کی طرح تیار کرنے حکومت کی مدد کرنے ’ نوناٹکس ادارہ ‘ (NUTANIX-ORG) نے پہل کی ہے۔ آئندہ دو ماہ میں واضح ’ روڈ میاپ‘ پراجکٹ رپورٹ کے ساتھ آنے کا ادارہ کے نمائندوں نے چندرا بابو نائیڈو کو تیقن دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر نے بعد میں پٹرا کارپ (PATRA CORP) کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر جان ایس سمپسن سے ملاقات کی اور اب تک وشاکھاپٹنم میں سرگرم اس امریکی بی پی او ادارہ نے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے سے دلچسپی کا اظہار کیا ۔ بی پی او کے ذریعہ وشاکھاپٹنم میں 1500 بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں اور اراضی کی کمی کے باعث 500 ملازموں کو نئے رائے پور کو منتقل کرنے سے چندرا بابو نائیڈو کو سی ای او نے واقف کروایا ۔ اگر اس ادارہ کو اراضی دستیاب رہتی تو 500 ملازمتیں فراہم ہوسکتیں۔ سی ای او کے خیالات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے اس ادارہ کیلئے ٹیک مہیندرا بلڈنگ حوالہ کرنے کی اے پی آئی آئی سی کو ہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر نائیڈو نے بعد ازاں ویزا کارڈ سینئر وائس پریسیڈنٹ ایمبسیڈر ڈیمو ٹریسیس مرنٹیس، ہپل کروزلیابس کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال میں آندھرا پردیش میں صنعتی سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی اور پھر موبیلیٹی انفراسٹرکچر گروپ سی ایم ڈی ڈاکٹر رویندرا ورما سے ملاقات کی اور امراوتی کی تعمیر، اننت پور۔ امراوتی ایکسپریس وے، رائے پور۔ وشاکھاپٹنم ہائی وے کی تعمیر کرنے کے سلسلہ میں اس ادارہ نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT