Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی ‘ وزیر اعظم و مرکزی وزرا سے ملاقات

چندرا بابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی ‘ وزیر اعظم و مرکزی وزرا سے ملاقات

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کل 14 اکٹوبر کو دہلی روانہ ہومگے اور سوچھ بھارت سب گروپ اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ بعد ازاں 22 اکٹوبر کو ریاست کی راجدھانی کیلئے تقریب سنگ بنیاد میں مدعو کرنے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے اور دعوت نامہ حوالہ کریں گے ۔ وہ مختلف اُمور پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ چیف منسٹر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شام 5 بجے وزیر فینانس ارون جیٹلی سے اور مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں مرکزی وزرا کو سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ پیش کریں گے ۔ مرکزی وزراء سے نائیڈو ریاست سے متعلق بعض اہم اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT