Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی امریکہ روانگی

چندرا بابو نائیڈو کی امریکہ روانگی

وجئے واڑہ 4 مئی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ایک اعلی سطح کا وفد امریکہ روانہ ہوگیا جہاں ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائیگا ۔ اس دورہ کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ نائیڈو وہاں انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ زراعت ‘ تعلیم اور دیگر محکموں کے ماہرین سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا ‘ لو وا اور الینوئیس کے دورہ کرتے ہوئے وہاں سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال بھی کرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT