Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی سری لنکا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

چندرا بابو نائیڈو کی سری لنکا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

حیدرآباد۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو جو سری لنکا کے دورہ پر ہیں، ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے مواقع سے سری لنکا کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو واقف کروانے اور انہیں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ امراوتی میں امکنہ جات کی تعمیر، سیاحت اور ہوٹلوں کے قیام کے متعلق موقعوں پر کئی معزز افراد سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں بزنس یونیورسٹی مندوبین و نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے آندھرا پردیش میں نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر، صدر سری لنکا میترپالا سری سینا کی یوم پیدائش پر خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے اور غربت کے انسداد کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT