Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی وزیر اعظم سے ملاقات ملتوی

چندرا بابو نائیڈو کی وزیر اعظم سے ملاقات ملتوی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( آئی این این) : وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو جمعرات کو ہونے والی مجوزہ ملاقات ملتوی کردی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے چندرا بابو کو جاری کردہ مکتوب میں بتایا گیا کہ چندرا بابو اور نریندر مودی ملاقات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ مکتوب میں 25 ، 28 ، 29 یا 31 اگست کو کسی بھی تاریخ کو ملاقات کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وزیر اعظم ہند مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پہلے ہی وقت حاصل کرلیا تھا ۔ دوران ملاقات چندرا بابو ریاست آندھرا پردیش کے نئے صدر مقام امراوتی کی تعمیر کے علاوہ ریاست کو خصوصی موقف کا درجہ دینے سے متعلق مختلف امور پر وزیر اعظم سے مشاورت کرنے والے تھے ۔ تاہم اس ملاقات کی تجویز کو وزیر اعظم کے دفتر نے ملتوی کرنے سے آگاہ کروایا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT