Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی کل دہلی روانگی

چندرا بابو نائیڈو کی کل دہلی روانگی

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو پیر 7 نومبر کو دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں متاامروتا مانی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور بعض ترقیاتی کاموں کا دہلی سے افتتاح کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو ریاست کے مسائل پر وزیر اعظم کو توجہ دلائیں گے ۔ آندھراپردیش کو معاشی امداد کے علاوہ آندھراپردیش اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں مباحث کرنے کی بھی وہ خواہش کریں گے ۔چندرا بابو نائیڈو متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر ریاست سے کئے گئے وعدوں کے سلسلہ میں بھی وزیر اعظم کو بھی توجہ دلائیں گے ۔ وہ بعض مرکزی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس افتتاحی تقریب میں چندرا بابو نائیڈو کے علاوہ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو بھی موجود ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT