Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو کی 16 تا 21 جنوری ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میںشرکت

چندرا بابو نائیڈو کی 16 تا 21 جنوری ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میںشرکت

امراوتی 5 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو 16 تا 21 جنوری سوئیٹزر لینڈ کے شہر ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ وہ ایک ریاستی وفد کی قیادت میں وہاںجائیں گے جس میں وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو ‘ پرنسپل سکریٹری انفرا اسٹرکچر و سرمایہ کاری اجئے جین ‘ پرنسپل سکریٹری صنعت اور اے پی معاشی ترقیاتی بورڈ کے تین مشیر شامل رہیں گے ۔ چیف منسٹر ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں پابندی سے شرکت کرتے ہیں اور وہ اس میں ایک سشن سے بھی خطاب کرتے ہیں۔ نائیڈو ڈاؤس میں ایک روڈ شو بھی منعقد کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT