Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو نائیڈو 9 ستمبر کو ارکان خاندان کیساتھ وجئے واڑہ منتقل

چندرا بابو نائیڈو 9 ستمبر کو ارکان خاندان کیساتھ وجئے واڑہ منتقل

حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو بہت جلد اپنی رہائش گاہ وجئے واڑہ کو منتقل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ مسٹر نائیڈو جاریہ ماہ 9 ستمبر کو اپنے افراد خاندان کے ساتھ وجئے واڑہ میں قیام کریں گے۔ اس طرح انہوں نے کرشنا ندی کے ساحل پر واقع لنگمنینی گیسٹ ہاؤز میں مسٹر نائیڈو کی اہلیہ شریمتی بھونیشوری نے اب تک خصوصی پوجا کروانے کی اطلاع ہے، کیونکہ مسٹر نائیڈو اسی گیسٹ ہاؤز کو اپنی قیام گاہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ رہائش گاہ کیلئے درکار فرنیچر بھی اس گیسٹ ہاؤز کو پہونچا دیا گیا ہے۔ رہائش گاہ وجئے واڑہ کو منتقل کرلینے کے بعد وہ بعض سرکاری محکمہ جات کے دفاتر کو بھی وجئے واڑہ منتقل کرنے کے اقدامات کریں گے۔ جبکہ اب سرکاری نظم و نسق کے شعبہ (نظم و نسق عامہ) کے دو اہم سیکشن کو وجئے واڑۃ منتقل کرچکے ہیں۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ سیکشن کو وجئے واڑہ منتقل کردیئے جانے کی اطلاع ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ نظم و نسق عامہ کے پروٹوکول شعبہ کے نصف ملازمین و عہدیداروں کے وجئے واڑہ کو تبادلے کئے جاچکے ہیں اور سمجھا جارہا ہے آئندہ دو تین یوم میں مزید ملازمین و عہدیداروں کے تبادلے حیدرآباد سے وجئے واڑہ کئے جائیں گے اور مرحلہ وار اساس پر جلد ہی آندھرا پردیش کی بہت حد تک سرگرمیاں وجئے واڑہ منتقل ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT