Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی صدر جمہوریہ سے ملاقات آج نریندر مودی سے ملیں گے

چندرا بابو کی صدر جمہوریہ سے ملاقات آج نریندر مودی سے ملیں گے

نئی دہلی 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی )چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبات کے پس منظر میں ہوئی ہے ۔ آندھرا بھون کے عہدیداروں نے بتایا کہ نائیڈو نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے انہیں کرشنا پشکرم کیلئے مدعو کیا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو اور تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ وائی سوجنا چودھری بھی موجود تھے ۔ نائیڈو نے وزیر فینانس ارون جیٹلی سے بھی آج رات ملاقات کی ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کل وزیر اعظم نریندر مودی ‘ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اور مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاودیکر سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT