Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرا بابو کی پرنب مکرجی سے ملاقات

چندرا بابو کی پرنب مکرجی سے ملاقات

نئی دہلی۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی۔ ایک دن قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم اور خصوصی موقف کے علاوہ دیگر کئی اُمور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ تلگودیشم پارٹی ذرائع نے چندرا بابو نائیڈو کی صدر جمہوریہ سے ملاقات کو خیرسگالی قرار دیا۔
اے پی میں پٹرول پمپ ڈیلرس کا بند
حیدرآباد۔/26اگسٹ، ( آئی این این ) آندھرا پردیش پٹرول پمپ ڈیلرس اسوسی ایشن نے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ کی وصولی کے خلاف بطور احتجاج 30 اگسٹ کی نصف شب سے 24گھنٹے بند کا اعلان کیا ہے۔ گنٹور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسوسی ایشن قائدین نے ویاٹ میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ ویاٹ کے سبب کئی گاڑیوں کے مالکین  پڑوسی ریاست سے پٹرول اور ڈیزل خریدرہے ہیں جس سے ان کی فروخت متاثر ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT