Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / چندرشیکھرن نے ٹاٹا سنس کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا

چندرشیکھرن نے ٹاٹا سنس کے چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا

ٹاٹا خاندان کے باہر دوسرا شخص صدرنشین نامزد
ممبئی، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مسٹر نٹراجن چندرشیکھرن نے آج یہاں کمپنی کے کارپوریٹ آفس میں ٹاٹا سنس کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔اس موقع پر مسٹر چندرشیکھرن نے 100 سے زیادہ کمپنیوں والے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ گزشتہ تقریباً چار ماہ سے کارگزار چیئرمین کا عہدہ سنبھال رہے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا نے انہیں عہدہ سونپتے ہوئے کہا ”ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز میں اپنی موثر قیادت کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے چندرا کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں وہ ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ کو اور بلندیوں پر پہنچے گا۔”انہوں نے نئے چیئرمین کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیں۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے پہلے مسٹر چندرشیکھرن نے کہا’’نئی کردار میں میں تین اسٹریٹجک ترجیحات پر توجہ مرکوز کروں گا-گروپ کی بے پناہ مضبوطی کو ابھارنے کے لئے اس میں نزدیکیاں بڑھانا، گروپ کی کمپنیوں میں قیادت کرنے والے کی سوچ بحال کرنا اور ان کا انتظام اور کارکردگی عالمی معیارکا بنانا اور سرمایہ تقسیم کی پالیسی کو زیادہ ٹھوس بناتے ہوئے اسٹاک ہولڈرز کے لئے زیادہ منافع کو یقینی بنانا‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT