Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرشیکھر راؤ اور چندرابابو نائیڈو میں اتفاق رائے

چندرشیکھر راؤ اور چندرابابو نائیڈو میں اتفاق رائے

راج بھون میں عصرانہ کے موقع پر گورنر کی مساعی کامیاب

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے دونوں چیف منسٹرس کے چندرشیکھر راؤ اور این چندرابابو نائیڈو کی آج راج بھون میں منعقدہ عصرانہ پروگرام میں شرکت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں چیف منسٹروں کو کچھ دیر کے لئے روک لیا اور عصرانہ میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مدعوئین کی واپسی کے فوری بعد گورنر نے دونوں چیف منسٹروں اور پون کلیان کے ساتھ زائداز دیڑھ گھنٹہ دونوں ریاستوں کے مابین مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور یکسوئی کے لئے دونوں چیف منسٹروں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی۔ راج بھون کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ گورنر نرسمہن نے دونوں چیف منسٹروں سے بین ریاستی تنازعات، آبپاشی پراجکٹس، سکریٹری و دیگر عمارتوں کا تخلیہ، دونوں ریاستوں کے سرکاری ملازمین کی تقسیم کے دیرینہ حل طلب مسئلہ کے علاوہ ریاست کی تقسیم کے شیڈول 9 اور 10 میں پائے جانے والے مختلف اداروں وغیرہ کی تقسیم جیسے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کسی نظریاتی اختلاف رائے کی صورت میں فراخدلی کا مظاہرہ کرنے دونوں چیف منسٹروں سے خواہش کی۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں چیف منسٹروں نے خوشگوار انداز میں بات چیت کے ذریعہ اپنی ریاستوں کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی سے تقریباً اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ گزشتہ ہفتہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے وجئے واڑہ کا دورہ کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرکے تلنگانہ چیف منسٹر کو درپیش بعض مسائل پر بات کی تھی۔ اور اسی کی روشنی میں گورنر نے دونوں چیف منسٹروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے وئے دونوں چیف منسٹروں کو زائداز دیڑھ گھنٹہ تک مختلف اُمور پر بات چیت کرکے ان امور کی یکسوئی کے لئے راہ ہموار کی۔

TOPPOPULARRECENT