Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / چندرپال کو مناسب انداز میں وداع کیا جانا چاہئے تھا

چندرپال کو مناسب انداز میں وداع کیا جانا چاہئے تھا

ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے بلے باز کی خدمات مثالی ۔ سابق بیٹنگ اسٹار برین لارا کا تاثر
دوبئی 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق افسانوی بلے باز برین لارا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ شیونارائن چندر پال کو مناسب انداز میں وداع نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلئے چندرپال کی خدمات سے واقف تک نہیں ہیں۔ لارا نے چندرپال کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کا بڑا کھلاڑی قرار دیا اور اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ انہیں چند دن قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد مناسب انداز میں وداع نہیں کیا گیا ۔ لارا کا یہاں میڈیا میں یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ چندرپال 1994 سے کھیل رہے ہیں۔ ان کا ایک بہترین کیرئیر رہا ہے ۔ خود انہوں نے گیانا میں چندرپال کیس تاھ کیرئیر شروع کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف چندرپال کا پہلا ٹسٹ انہیں آج تک یاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر پال نے 20 سال کے عرصہ تک ویسٹ انڈیز کیلئے سب سے زیادہ ٹسٹ میچس کھیلے ہیں۔ وہ نہیںسمجھتے کہ ویسٹ انڈیز کے عوام ابھی تک بھی ان کی حقیقی خدمات سے واقف بھی نہیں ہونگے ۔ چندرپال نے 164 ٹسٹ میچس کھیلتے ہوئے 11,867 رنز 51 کے اوسط سے اسکور کئے ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں 30 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ونڈے میں چندرپال نے 268 میچس کھیلتے ہوئے 41 کے اوسط سے 8778 رنز اسکور کئے تھے ۔ لارا نے کہا کہ وہ بہت مایوس ہیں کہ چندرپال کو مزید دو ٹسٹ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ ایسا کرنا صرف ریکارڈ توڑنے کیلئے ضروری نہیں تھا بلکہ انہیں مناسب انداز میں وداع کیا جاسکتا تھا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خود چندرپال بھی اس سے مایوس ہونگے اور افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوسکا ۔ چندرپال کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سے گذشتہ سال مسلسل ناقص کارکردگی پر خارج کیا گیا تھا ۔ لارا نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کی زبردست خدمت کی ہے اور انہوں نے کیرئیر میں کئی کارنامے انجام دئے ہیںاور چندرپال کو انہوں نے جتنا بھی کھیلا ہے اس کا سہرا دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جب کبھی موقع ملے گا وہ چندر پال سے رابطہ کرکے ان کاشکریہ اداکرینگے کیونکہ ان کیلئے وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کی بڑی شخصیت رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT