Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چندرہ بابو کے دورہ امریکہ پر تنقید

چندرہ بابو کے دورہ امریکہ پر تنقید

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس نے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کے دورہ امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پارٹی رکن اسمبلی روجہ نے کہا کہ چندرابابو نائیڈو نے اپنی بے پناہ دولت کو امریکہ میں محفوظ رکھنے اور ساتھ ہی ساتھ وہاں مقیم افراد سے بھاری رقومات بطور عطیات حاصل کرنے کیلئے یہ دورہ کیا ہے ۔ روجہ نے کہاکہ امریکہ میں تلگو عوام سے بطور عطیہ وصول ہونے والی رقومات کا انکشاف کیا جانا چاہئے ۔ انھوں نے چیف منسٹر پر اپنے قریبی رفقاء کی بے قاعدگیوں کی پردہ پوشی کا الزام عائد کیا ۔ انھوں نے جگن کی وزیراعظم سے ملاقات پر اعتراض کو بھی مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT