Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ مسلسل آٹھویں مرتبہ صدر ٹی آر ایس منتخب

چندر شیکھر راؤ مسلسل آٹھویں مرتبہ صدر ٹی آر ایس منتخب

حیدرآباد۔21 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر رائو مسلسل 8 ویں مرتبہ ٹی آر ایس کے بلا مقابلہ صدر منتخب قراردیئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے آج کے سی آر کے انتخاب کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرچہ جات نامزدگی کے سی آر کے حق میں داخل ہوئے ہیں۔ لہٰذا ان کا متفقہ طور پر انتخاب ہوتا ہے۔ صدارتی انتخاب کے اعلان پر تلنگانہ بھون میں جشن منایا گیا اور کارکنوں نے آتش بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو رائو، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، وزراء سرینواس یادو، پدما رام، ایم ایل سی نارا لکشمن داس، رکن اسمبلی گوپی ناتھ،ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین، صدرنشین سیٹ ون عنایت علی باقری کے علاوہ مختلف اضلاع کے قائدین موجود تھے۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے سی آر قیادت کے حامی ہیں اور کے سی آر نے عوام کی توقعات کے مطابق جو خدمات انجام دی ہیں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے مختصر عرصہ میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چیف منسٹر ملک بھر میں نمبر ون چیف منسٹر کا موقف حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کا مستقبل تابناک ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر کیشو رائو این نرسمہا ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے انہیں دوبارہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT