Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ مقبول ترین رہنما

چندر شیکھر راؤ مقبول ترین رہنما

انڈیا ٹوڈے کا سروے ، ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہوگا ۔ وزیر امور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرنا طے کیا تھا لیکن بعد میں اس پر نظر ثانی کی گئی کیوں کہ آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ کے پہلے ہفتہ میں اس مقام پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ پہلے آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس وجئے واڑہ یا گنٹور میں منعقد ہونے پر غور ہورہا تھا لیکن بعد میں آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس حیدرآباد میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ برقی یا کسی اور مسئلہ پر کسی شور شرابے کی گنجائش نہیں ہے ۔ تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں کوئی شور و غل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مشہور رسالہ انڈیا ٹو ڈے کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام کے رہنما اور ملک میں سب سے مقبول لیڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT