Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کا چیف منسٹر کرناٹک سدارمیا سے اظہار تعزیت

چندر شیکھر راؤ کا چیف منسٹر کرناٹک سدارمیا سے اظہار تعزیت

حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے کرناٹک کے ہم منصب سدارامیا کے فرزند راکیش سدارامیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کو ایک پیام روانہ کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور انہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔ 39 سالہ راکیش سدارامیا کا بروسلز میں اینٹورپ یونیورسٹی دواخانہ میں علاج چل رہا تھا ۔ انہیں دواخانہ میں جگر کے عارضہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب شریک کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ کل بلجیم میں ان کے اہم اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کے نتیجہ میں ان کی موت واقع ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT