Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کا 8 ستمبر سے چین کا دورہ

چندر شیکھر راؤ کا 8 ستمبر سے چین کا دورہ

حیدرآباد 23 اگسٹ ( آئی این این ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ 8 ستمبر سے عالمی معاشی فورم کی کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کرینگے ۔ چیف منسٹر کو گذشتہ مہینے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے 9 تا 11 ستمبر چین میں منعقد ہونے والی اپنی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ چیف منسٹر کے ساتھ پرنسپل سکریٹریز ایس نرسنگ راؤ اور شانتی کماری کے علاوہ اڈیشنل سکریٹری سمیتا سبھروال ‘ اسپیشل سکریٹری راج شیکھر ریڈی ‘ معتمد مصنوعات اروند کمار اور آئی ٹی سکریٹری جئیش رنجن بھی چین کے دورہ پر جائیں گے ۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چندر شیکھر راؤ چین کی مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کرینگے اور وہ 15 ستمبر تک چین میں قیام کرینگے ۔ وہ 16 ستمبر کو حیدرآباد واپس ہونگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا مانسون اجلاس چندر شیکھر راؤ کی چین کے دورہ سے واپسی کے بعد طلب کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT