Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کو بھی عوام سبق سکھائیں گے : ویرا بھدرم

چندر شیکھر راؤ کو بھی عوام سبق سکھائیں گے : ویرا بھدرم

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی سی پی آئی ایم نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی ایک اور دوسرے مودی کا رول ادا کررہے ہیں ۔ لہذا تلنگانہ عوام بالخصوص حلقہ لوک سبھا ورنگل کے عوام سے خواہش کی کہ وہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور اس پارٹی سے وابستہ قائدین کو بہتر سبق سکھائیں ۔ آج یہاں ریاستی تلنگانہ سی پی آئی ایم سکریٹری مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے آشا ورکرس اپنے دیرینہ حل طلب مطالبات کی یکسوئی کے لیے گذشتہ 70 یوم سے اپنی سلسلہ وار ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن حکومت تلنگانہ ان کے مسائل کی یکسوئی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان آشا ورکرس کے مسائل سے واقف کروایا جاتا ہے تو چیف منسٹر اوران کی حکومت صرف ہمدردانہ تیقن دیتے ہوئے وقت گزاری کررہی ہے ۔ مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے بہار کے عوام کی طرح یہاں ریاست تلنگانہ بشمول حلقہ لوک سبھا کے عوام سے بہتر سبق سکھانے کی پر زور اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT