Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کی آندھرا پردیش میں مقبولیت

چندر شیکھر راؤ کی آندھرا پردیش میں مقبولیت

غریبوں کے لیے ڈبل بیڈ روم اسکیم کی زبردست ستائش
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : 22 ماہ کے عرصہ میں آندھرا پردیش کے عوام کی سوچ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے تعلق سے بدل گئی ہے اور جو لوگ تقسیم ریاست کے حوالہ سے کے سی آر سے شدید نفرت کرتے تھے اب مختلف فلاحی اسکیموں کی وجہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کو کافی پسند کرنے لگے ہیں جو لوگ میڈیا میں چندر شیکھر راؤ کی تصویر دیکھنا بھی نہیں چاہتے تھے وہ اب ڈبل بیڈروم ہاوزنگ اسکیم اور کے سی آر حکومت کے شروع کردہ مختلف فلاحی پروگرامس کی واہ واہ کررہے ہیں ۔ ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ آندھرا پردیش کے عوام چندرشیکھر راؤ کو اچھا اڈمنسٹریٹر قرار دے رہے ہیں ۔ وہ چیف منسٹر تلنگانہ کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کے معترف ہیں ۔ آندھرا پردیش کے عوام غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم اسکیم کے علاوہ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے برقی کی بلاوقفہ سربراہی مہاراشٹرا سے آبی تقسیم کے معاہدہ کی ستائش کررہے ہیں ۔ آندھرا پردیش کے نئے صدر مقام امراوتی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کے سی آر کی شرکت سے بھی آندھرا کے عوام خوش ہیں ۔ انہوں نے تاثر ظاہر کیا کہ کے سی آر اپنی ریاست کو ترقی دیتے ہوئے اور انفراسٹرکچر سہولتیں بہتر بناتے ہوئے رئیل اسٹیٹ بزنس کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آندھرا کے عوام نے چیف منسٹر تلنگانہ کے موافق عوام اور موافق ملازمین فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT