Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / چندر شیکھر راؤ کی گورنر مسٹر نرسمہن سے دو گھنٹے بات چیت

چندر شیکھر راؤ کی گورنر مسٹر نرسمہن سے دو گھنٹے بات چیت

اسمبلی بجٹ سشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔ تلنگانہ پر چندرا بابو کے ریمارکس پر اعتراض
حیدرآباد 4 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہونچکر گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ چندر شیکھر راؤ نے تقریبا دو گھنٹوں تک مختلف موضوعات پر گورنر مسٹر نرسمہن سے تبادلہ خیال کیا ۔ راج بھون کے ذرائع نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسمبلی کے 10 مارچ سے شروع ہونے والے مجوزہ بجٹ سیشن کیلئے مدعو کرنے اور ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دئیے گئے مختلف اقدامات سے انہیں واقف کروانے کے لیے گورنر سے ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے اسمبلی اجلاس میں مدعو کرنے ‘ دیگر کئی مسائل پر گورنر سے تبادلہ خیال کے ساتھ ریاستی تقسیم کے سلسلہ میں شیڈول 9 اور 10 سے متعلق آندھرا پردیش حکومت کی مشنری کے مکمل طور پر بشمول ریاستی قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کر کے امراوتی کو منتقلی کے بعد حیدرآباد اسمبلی عمارت ( جو کہ آندھرا پردیش کے حوالہ کی گئی تھی ) تلنگانہ حکومت کے حوالہ کرنے کے مسئلہ پر چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو ہدایت دینے کی گورنر سے خواہش کی ۔ علاوہ ازیں دو دن قبل امراوتی میں آندھرا پردیش اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے تشکیل تلنگانہ سے متعلق بعض ریمارکس پر اعتراض سے گورنر کو واقف کروایا اور بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں اقدامات سے لا علمی جیسے ریمارکس کیے جب کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں جو اقدامات کئے گئے ان تمام سے چندرا بابو نائیڈو واقف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گورنر مسٹر نرسمہن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے مابین بات چیت میں گورنر کے حالیہ دورہ دہلی کے موقع پر ان کی اہم سرکردہ قائدین کے ساتھ ہوئی ملاقات کا بھی تذکرہ بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں گورنر کی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند ، وزیراعظم ، چیف جسٹس ، اٹارنی جنرل کے علاوہ دیگر سے ہوئی ملاقات سے متعلق بعض اخبارات میں شائع اطلاعات پر بھی غور و خوص کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT