Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / چندر پال کی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی

چندر پال کی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی

سینٹ جانسن ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیم کے سرکردہ بیٹسمین شیو نارائین چندرپال نے جو ٹسٹ میچوں کی تاریخ میں ساتویں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں اپنے 22 سالہ کیرئیر سے آج سبکدوشی کا اعلان کیا ۔ گیانا سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ چندر پال نے 11867 ان کے انفرادی اسکور پر اپنے ٹسٹ کیرئیر سے سبکدوشی کا اعلان کیا ۔ وہ برین لارا کے ریکارڈ سے صرف 86 رن پیچھے ہیں ۔ ایک سخت جاں اور کبھی ہار نہ ماننے والے چندر پال نے  1994 ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT