Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چندیمل سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

چندیمل سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

کولمبو ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے لاستھ ملنگا کی عدم دستیابی کے باعث دنیش چندیمل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قائم مقام کپتان مقرر کر دیا۔ ملنگا اکتوبرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ چندیمل کو اس سے قبل 2014 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے فارغ کرکے لاستھ ملنگا کو کپتان مقررکیا گیا تھا۔ ملنگا کی قیادت میں سری لنکا نے 2014ء میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ سری لنکا کے اوپننگ بلے باز دانوشکا گوناتھیلاکا اورفاسٹ بولر سورنگا لکمل کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ سری لنکن ٹیم تجربہ کارکھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے سبب شدید دباؤ کا شکار ہے۔ دھمیکا پرساد اور کوشل پریرا پہلے ہی زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ پریرا کو مثبت ڈوپ ٹسٹ پر آئی سی سی نے معطل کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT