Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / چندی گڑھ میں طوفان، شہر اندھیرے میں غرق

چندی گڑھ میں طوفان، شہر اندھیرے میں غرق

چندی گڑھ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں آندھی اور طوفان سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی ہے۔ مرکزی زیر انتظام علاقہ شہر کے بعض علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ مغربی سمت میں اوسط درجے کے آندھی اور طوفان کی وجہ سے جو پاکستان کو بھی متاثر کرنے کی وجہ بنا، آج دو پہر پورا چندی گڑھ اندھیرے میں غرق ہوگیا۔ چندی گڑھ کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر سریندر پال نے کہا کہ ہوا کی رفتار بہت تیز تھی اور یہ طوفان دوپہر دیڑھ بجے آیا تھا جس کے نتیجہ میں کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور چندی گڑھ کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی۔ اس کے بعد موسلادھار بارش سے شہر کے مضافاتی علاقوں، موہالی اور کھرار بھی جھیل کی شکل میں تبدیل ہوگئے اور اندھیرے میں غرق ہوگئے جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوئے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ آندھی اور طوفان تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا۔ اس کے بعد یہ ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور شمال مشرقی ہند کی دیگر ریاستوں کی جانب پیشرفت کرگیا۔

TOPPOPULARRECENT