Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / چند منٹ میں پیان کا حصول، ٹیکسوں کی ایپ سے ادائیگی

چند منٹ میں پیان کا حصول، ٹیکسوں کی ایپ سے ادائیگی

نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) عوام کو عنقریب اسمارٹ فون ایپ کے ذریعہ ٹیکس ادا کرنے اور اپنے ریٹرنس کی جانکاری حاصل کرنے کی سہولت مل جائے گی اور وہ آدھار تصدیق کے ذریعہ چند منٹوں میں نیا پیان (پیان ) حاصل کرپائیں گے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ایک ایپ تیار کررہا ہے جو ٹیکس دہندگان کو اسمارٹ فونس استعمال کرتے ہوئے پیان کیلئے درخواست دینے کی سہولت بھی دے گا۔ اس ایپ کی تیاری ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ اس ایپ سے ٹیکس آن لائن ادا کیا جاسکے گا ، پیان کیلئے درخواست اور ٹیکس ریٹرنس کی جانکاری بھی ممکن ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT