Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چنور میں 120 کنٹل راشن چاول ضبط

چنور میں 120 کنٹل راشن چاول ضبط

چنور ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت غریبوں کے پیٹ بھر نے کے لئے صرف ایک روپیہ حکومت کے حساب سے خاندان کے ہر فرد کو چھ (6) کلو چاول تقسیم کر رہی ہے ۔ یہ چاول چور اور دلالوں کے ذریعہ مہاراشٹرا منتقل ہو رہے ہیں۔ چنور کے ایس آئی پروین کمار نے گرے کالونی میں دھاوا کرتے ہوئے صرف تین مکانوں میں رکھے گئے تقریباً 120 کنٹل چاول جو مہاراشٹرا چور راستہ سے لے جانے کے لئے رکھے گئے تھے پکڑ لیا ۔ گذشتہ ماہ 340 کنٹل چاول ضبط کر کے محکمہ مال کے حوالے کر دیا ۔ یہ چاول اس سے پہلے منچریال سے بذریعہ ریل چندراپور مہاراشٹرا سپلائی ہو رہے تھے ۔ ریلوے پولیس کی کڑی نگران کی وجہ سہ اب یہ چاول کچے روڈ کے ذریعہ مہاراشٹرا سپلائی ہو رہے ہیں ۔ محکمہ مال کی یہ ذمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے تقسیم کئے جانے والا چاول غریبوں تک پہنچے ۔ چور بازار میں نہ آئے ۔ یہاں پر ایک روپیہ ملنے والا چاول مہاراشٹرا میں تقریباً 15 روپئے تا 18 روپئے فروخت ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT