Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر مرکزی جلسہ شب ِ برات

چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر مرکزی جلسہ شب ِ برات

مولانا نور الحسن نعیمی ازہری ، مفتی محمد معین الدین ازہری کی شرکت کی توثیق
حیدرآباد ۔ 6۔ مئی : ( راست ) : محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات 11/ مئی بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر منعقد ہوگا ۔ سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ،صدارت مولانا خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی (سینیر صحافی) کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ محمد حسینی الرضوی القادری ،مولانا ڈاکٹر محمد اخلاق شرفی ، جناب محمد افتخار شریف (حال مقیم امریکہ ) ، الحاج محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر احمد عرفانی ہونگے ۔ بیرونی مہمان مقرر ین کرام میں مفکر اسلام ، سیاح یورپ ایشیاء و آفریقہ مولانا نور الحسن نعیمی ازہری ‘ (فاضل جامعہ ازہر مصر و بغداد اسلامک یونیورسٹی )اترپردیش کے علاوہ مولانا مفتی محمد معین الدین ازہری (فارغ التحصیل جامعہ ازہر مصر ) لکھنو نے جلسہ میں شرکت کی توثیق کردی ہے ۔صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ مقامی علماء کرام میں مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ) ، مولانا اقبال احمد رضوی القادری ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و نائب صدر کمیٹی) شرکت و خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی جائیگی۔ اس عظیم الشان جلسہ میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور اُمت مسلمہ کے تحفظ عقیدہ وایمان ، دور حاضر میں اُمت مسلمہ کو درپیش چیالنجس اور اُنکا حال ، اُمت مسلمہ میں انتشار یہود و نصاریٰ کی سازشیں اور عالم اسلام کے مسلمانوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت اور کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی آغاز کردہ عظیم الشان تحریک ’’ تحریک صلوٰۃ ‘ ‘پر مہمان علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ سابقہ انٹرنیشنل معراج النبی کانفرنس میں عاشقانِ رسول ﷺ کے اژدھام کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر ہزاروں کے مجموعے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ اُمت مسلمہ کو نماز کی فضیلت و اہمیت اور دین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات میں مصروف ہے ۔ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر عبدالرحمن خان ، سید لئیق قادری ، محمد عبدالکریم رضوی ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی نے عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT