Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چنچل گوڑہ جیل کی منتقلی کا عمل شروع

چنچل گوڑہ جیل کی منتقلی کا عمل شروع

وقارآباد کے قریب پانچ سو ایکر اراضی کی نشاندہی
حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) چنچل گوڑہ سنٹرل جیل کی شہر سے منتقلی یقینی ہوگئی ہے۔ عہدیداروں نے اس جگہ کی نشاندہی کرلی ہے جہاں نئی جیل تعمیر ہوگی اور اس مقصد کے لئے حصول اراضی کا عمل جلد ہوگا۔ 138 سال سے قائم یہ جیل وقارآباد کے قریب منتقل ہوگی جہاں پانچ سو ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوگی۔ جیل کو موجودہ معیار پر عصری بنایا جائے گا اور چیرلہ پلی جیل کی طرح یہ کھلی جیل ہوگی۔ چنچل گوڑہ جیل کی منتقلی ریاستی حکومت کے اس پلان کا حصہ ہے کہ شہر میں سرکاری اراضی فلاح و بہبود کے کاموں کے لئے حاصل کی جائے۔ مشیرآباد میں واقع سکندرآباد ڈسٹرکٹ جیل پہلے ہی چیرلہ پلی کے مضافات میں منتقل کی جاچکی ہے۔ ٹی آر ایس نے تلنگانہ میں اقتدار سنبھالتے ہی چنچل گوڑہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا احساس ہے کہ سنٹرل جیل چنچل گوڑہ کی وسیع اراضی اقلیتوں کے لئے اقلیتی اسکولس اور دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کی جائے۔ چنچل گوڑہ جیل آصف سابع میر عثمان علی خان کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس وقت اس جیل میں ایک ہزار قیدی تھے۔

TOPPOPULARRECENT