Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / چنچل گوڑہ جیل کے قیدیوں کے درمیان جھڑپ، نائجیریائی قیدی زخمی

چنچل گوڑہ جیل کے قیدیوں کے درمیان جھڑپ، نائجیریائی قیدی زخمی

حیدرآباد 22 مارچ (این ایس ایس) چنچل گوڑہ سنٹرل جیل میں آج صبح قیدیوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں نائجیریا کا ایک قیدی بُری طرح زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی اور بیرونی قیدیوں کے درمیان یہ جھگڑا محض ایک ہی کوٹھری دونوں گروپوں کے لئے مختص کئے جانے پر شروع ہوا تھا۔ تاہم چند منٹ بعد جیل حکام نے صورتحال پر قابو پالیا اور نائجیریا کے زخمی قیدی کو علاج کے لئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ اِس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مستقبل میں اِس قسم کے واقعات کے اعادہ کے انسداد کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT